لاہور : لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سڑک پر ڈیرے ڈال لیے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہےمطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
پنجاب بھر سےآئی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کی منظوری کیلئے پھر مال روڈ چیئرنگ کراس پر دھرنا دے دیا۔لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کی مرکزی صدر رخسانہ کوثر اور لاہور کی صدر ثمینہ ناز کی قیادت میں اچانک لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد مال رو ڈ چیئرنگ کراس پہنچ گئیں۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا گیا اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔صدر رخسانہ کوثر نے کہا 19فروری کو وفاقی حکومت نے پنجاب کو تنخواہوں سمیت تمام مطالبات پورے کرنے کے احکامات جاری کئے مگر صوبہ کی جانب سے اس پر خاموشی ہے ۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ وفاق نے 25فیصد تنخواہیں بڑھانے کے علاوہ سروس سٹرکچر پر عمل درآمد کی بھی ہدایت کی تھی مگر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ اگر حکمران 126روز کا دھرنا دے سکتے ہیں تو ہم بھی اسی ارادے سے آ ئے ہیں اور یہاں 226دن بیٹھنا پڑا تو بھی بیٹھیں گے ۔