پی ایس ایل 2020میں چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل ہوگئی

05:30 PM, 13 Mar, 2020

کراچی:  پاکستان سپر لیگ فائیو میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل ہوگئی۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لاہور قلندرز کے بلے باز بین ڈنک نے لگائے جو اب تک 23مرتبہ گیند کو بانڈری کے پار لگاچکے ہیں۔ڈنک نے سات میچوں میں اب تک 266 رنز کی اوسط اور 186کے اسٹرائیک ریٹ سے 266رنز بنا رکھے ہیں۔فہرست میں دوسرا نمبر اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رانڈر شاداب خان کا ہے جنہوں نے اب تک 15چھکے لگائے ہیں۔

وہ 41.83کی اوسط اور 166.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 251 رنز بناچکے ہیں۔شاداب کی ہی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو نے 15 چھکے لگائے ہیں۔ وہ 35.42 کی اوسط اور 147.61 کے اسٹرائیک ریٹ سے ٹورنامنٹ میں 248 رنز بناچکے ہیں۔

مزیدخبریں