کراچی : گوگل نے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی کہ وہ ملک میں گوگل پے سروس شروع کرنے جا رہا ہے جس سے لوگ پیسے کما سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کے پاکستان میں موجود نمائندوں نے کراچی میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران گوگل کے نمائندوں نے انکشاف کیا کہ وہ ملک میں جلد پے سروس کا آغاز کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے باقاعدہ تربیتی پروگرام بھی شروع کرنا چاہتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے گوگل کے نمائندوں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔