کراچی : پی ایس ایل فور کے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز نے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا ۔
اوپننگ بلے باز شین واٹسن نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 73 رنزبنائے جس میں چھ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے ، احسن علی نے 32 گیندوں پر 42 رنز بنائے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جانیوالے پی ایس ایل فور کے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔