راولپنڈی : یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا پرومو جاری کر دیا ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم اورآزربائیجان کے وزیر دفاع سمیت مختلف ممالک کی اہم شخصیات تئیس مارچ کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ پریڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کی تقریب میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہوں گے۔
آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسن سمیت کئی غیرملکی شخصیات تقریب میں شریک ہوںگی ۔ بحرین ، چین ، سعودی عرب، آزربائیجان ، سری لنکا اور ترکی کے وفود پریڈ کا حصہ بنیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔
آذربائیجان ، بحرین، سعودی عرب اورسری لنکا کے پیراٹروپرزکی جانب سے فری فال جمپ کا مظاہرہ ہوگا۔ یوم پاکستان پریڈ کا سلوگن 'پاکستان زندہ باد' ہوگا۔