کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں ، ان کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے ، چیئرمین نیب اپنے آفیسر کا احتساب کریں ، نیب کو ختم نہ کرنا ہماری ناکامی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت پر مکمل طور پر عمل نہیں کر سکیں ہیں۔گھوٹکی میں میری پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لیا گیا ۔
پرویز مشرف کے بنائے ہوئے ادارے نے آغا سراج درانی کو گرفتار کیا ، چارٹر آف ڈیموکریسی میں نیب کا قانون ختم کرنے کی بات ہوئی تھی۔