کراچی: بلاول بھٹو نے نواز شریف سے ملنے پر یو ٹرن کا طعنہ دینے والوں کو جواب دے دیا۔ انہوں نے کہا پہلے انسان بنو پھر سیاستدان، انسانیت سیاست سے بالاتر ہےاور کسی کی تیمارداری کو عیادت تک ہی رکھنا چاہیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے ٹویٹ میں کہا انسانیت سیاست سے بالاتر ہے اگر نئے پاکستان میں یو ٹرن لینے والا بڑا لیڈر ہے تو پھر میں اس صدی کا لیڈر ہوں۔ یاد رکھیں نواز شریف نے بھی عمران خان کے گرنے پر ان کی تیمارداری کی تھی۔
وزیراطلاعات فواد چودھری نے بلاول کی ملاقات کو اس صدی کا سب سے بڑا یوٹرین قرار دیا تھا۔ نعیم الحق اور شیخ رشید نے بھی بلاول سے ملاقات کو سیاسی قرار دیا تھا۔