کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں آج ٹاکرا ہو گا

10:51 AM, 13 Mar, 2019

کراچی: پی ایس ایل 4 کوالیفائر میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں مقابلے کیلئے میدان سجے گا جب کہ دونوں ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا۔

پی ایس ایل 4 کے یو اے ای میں میچز مکمل ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ پشاور زلمی 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔ دونوں کا کراچی کنگز کیخلاف ایک، ایک میچ باقی تھا۔

سرفراز الیون کو ایک رن سے مات ہوئی اور پشاور زلمی نے 61رنز کی فتح کے ساتھ نہ صرف اپنے پوائنٹس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے برابر کر لیے بلکہ بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت سرفہرست بھی ہو گئی تاہم آج کوالیفائر میچ میں دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا۔

فتح یاب ٹیم براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی اور ناکام سائیڈ کو دوسرا موقع اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین جمعرات کو شیڈول ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم کیخلاف جمعے کو میچ میں ملے گا۔

مزیدخبریں