بچوں سے زیادتی، سابق وزیر خزانہ کو 6 برس قید کی سزا

10:07 AM, 13 Mar, 2019

ویٹی کن: بچوں سے زیادتی میں ملوث ویٹی کن کے سابق وزیر خزانہ اور پوپ فرانسس کے مشیر آسٹریلوی کارڈینل جارج پیل کو 6 برس قید کی سزا سُنا دی گئی۔

77 سالہ کارڈینل پیل نے اعتراف جرم سے انکار کرتے ہوئے فیصلہ کورٹ آف اپیل میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

کارڈینل پیل نے 2 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور ایک متاثرہ بچہ 2014ء میں انتقال کر چکا ہے۔بچوں سے زیادتی کا انکشاف سامنے آنے پر پوپ فرانسس نے پیل کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

کارڈینل پیل بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں سزا پانے والا اعلیٰ ترین کیتھولک عہدیدار ہے۔

کارڈینل نے بچوں کو انیس سو نوے میں اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ میلبرن میں آرچ بشپ تھے۔

مزیدخبریں