برطانوی وزیراعظم کی ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل بھی مسترد

09:07 AM, 13 Mar, 2019

لندن: برطانوی وزیراعظم دوسرے امتحان میں بھی ناکام ہو گئی۔ پارلیمنٹ نے تھریسامے کی ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل بھی بھاری اکثریت سے مسترد کر دی۔

حکومتی قرارداد کو 242 کے مقابلے میں 391 ووٹ کی بھاری اکثریت سے شکست ہوئی۔ رائے شماری کے بعد وزیراعظم تھریسامے نے ایوان سے خطاب کیا۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ نو بریگزٹ ڈیل کو مسترد کر دیں۔

دوسری جانب اپوزیشن بھی حکومت کو مزید ڈھیل دینے کو تیار نہیں۔ قائد حزب اختلاف جرمی کوربن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حکومت بری طرح ناکام ہو گئی ہے اور عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی اس لیے اب عام انتخابات ناگزیر ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ میں اب بدھ کو نو بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری ہوگی جس کے بعد واضح ہو جائیگا کہ برطانیہ کسی ڈیل کے بغیر یورپی یونین سے باہر نکل سکے گا یا نہیں۔ بریگزٹ معاملے پر یورپی یونین کی بھی برطانوی سیاست پر گہری نظر ہے۔ سربراہ یورپی یونین نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر یہ ڈیل بھی مسترد کر دی گئی تو یورپی یونین دوبارہ برطانیہ کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں