لاہور: امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹکراؤ کے نتیجہ میں جمہوریت بھی ختم ہو سکتی ہے ، سیاست سے شائستگی اور برداشت کا خاتمہ افسوسناک ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی کی عالمی خواتین کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں سیاست تنزلی کی طرف جا رہی ہے ، سیاستدانوں کی ناکامی ہے کہ ہم نئی نسل کی تربیت نہیں کر سکے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست اس وقت تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔