ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا آمرانہ رویہ بہت پسند ہے: ہیلری کلنٹن

08:32 PM, 13 Mar, 2018

ممبئی: ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا مستحق نہیں اور امریکا کے لیے یہ انتہائی خطرناک وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2016 کی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ آمروں سے قریب ہیں اور انہیں اپنا آمرانہ رویہ بہت پسند ہے۔

ہیلری کلنٹن اپنے مخالف کی صدارتی مہم سے بھی نالاں تھیں اور انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بے ادب رویہ کے جواب میں اپنے ووٹرز کو بھی تفریح فراہم کرنی چاہیے تھی؟ ان کا ماننا ہے کہ سابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر جیمز کومیز کے 28 اکتوبر 2016 کو ان کے ذاتی ای میل سرور کے حوالے سے کانگریس کو لکھے گئے خط کی وجہ سے انہوں نے وائٹ خواتین ووٹرز کی حمایت کھوئی تھی۔ ہیلری کلنٹن کے بیان کے حوالے سے وائٹ ہاوس نے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

مزیدخبریں