چیف جسٹس نے الیکشن سے قبل اراکین پارلیمنٹ کو فنڈز جاری کرنے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے الیکشن سے قبل اراکین پارلیمنٹ کو فنڈز جاری کرنے کا نوٹس لے لیا
کیپشن: cheif justice

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے الیکشن سے قبل اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کروڑوں کے ترقیاتی فنڈ کس قانون کے تحت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے انتخابات سے قبل اراکین پارلیمنٹ کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن سے قبل ترقیاتی فنڈ کس قانون کے تحت جاری کیے گئے ہیں ۔