ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے سبکدوش کر دیا

07:51 PM, 13 Mar, 2018

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو سبکدوش کر کے مائک پومپیو کو نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا ہے۔

نئے وزیر خارجہ مائک پومپیو اس سے قبل امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کے سربراہ تھے جب کہ اُن کی جگہ پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سی آئی اے کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریکس ٹلرسن کی خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی جگہ مائک پومپیو سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داری نبھائیں گے، وہ ایک بہترین خدمات فراہم کریں گے جیسا کہ انہوں نے بطور ڈائریکٹر سی آئی اے کی خدمات انجام دی تھیں۔

مزیدخبریں