نامعلوم شخص نے عمران خان پر جوتا اچھال دیا

نامعلوم شخص نے عمران خان پر جوتا اچھال دیا

07:10 PM, 13 Mar, 2018

گجرات: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں نامعلوم شخص نے عمران خان پر جوتا اچھال دیا جو عمران خان کے ساتھ کھڑے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو جا لگا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بعد ملکی سیاستدانوں پر جوتا اچھالنے کا غیر اخلاقی سلسلہ شروع ہو گیا۔ پی ٹٰی آئی کے جلسے میں عمران خان کے خطاب کے دوران نا معلوم شخص نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوتا مارنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکا اور جوتا ان کے ساتھ کھڑے پی ٹی آئی کے راہنما علیم خان کو جا لگا۔جوتا لگنے پر علیم خان ایک لمحے کے لئے چونک گئے ، تاہم اس دوران عمران خان نے اپنا خطاب جاری رکھا۔   

مزیدخبریں