گجرات : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بڑا گارڈ فادر گیا تو چھوٹا گارڈ فادر آ گیا ہے ، آپ وہ پاکستانی ہیں جنھوں نے ملک کو بدلنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑا گارڈ فادر گیا تو چھوٹا گارڈ فادر آ گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نظام ٹھیک کر لیں تو کسی کو باہر نوکری ڈھونڈنے نہیں جانا پڑے گا ، نواز شریف کے بارے میں چور چور کے نعرے لگتے ہیں ، شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد بڑا لیڈر نواز شریف ہے۔