بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں رہائی مل گئی

06:03 PM, 13 Mar, 2018

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی کورٹ نے کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو 5 سال کی سزا سنائی تھی، لیکن اب ان کو رہا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کیس میں 5 سال کی سزا پانے والی، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کی کورٹ سے 4 ماہ کی عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ خالدہ ضیا کو یتیم خانے کے فنڈ میں خرد برد کے الزام میں گزشتہ ماہ کرپشن کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کے خلاف فیصلہ آنے سے قبل 35 سو اپوزیشن کارکنان سماجی رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق وزیر اعظم نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی، تاہم ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی ضمانت کا فیصلہ کرنے میں بہت تاخیر کی گئی۔

دوسری طرف خالدہ ضیا اپنے اوپر عائد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں سیاسی بنیادوں پر قائم کردہ الزامات قرار دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو سیاست سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں