فلم ”ریس 3 “ کی ریلیز سے قبل ہی بوبی دیول کو ایک اور فلم مل گئی

05:43 PM, 13 Mar, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار بوبی دیول پر فلم ’ریس 3‘ کی ریلیز سے پہلے ہی قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور انہوں نے ایک اور بڑی فلم سائن کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ریلیز سے پہلے ہی انہیں ساجد ناڈیا والا  کی فلم ’ہاوس فل‘ کے چوتھے سیکوئل میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

بوبی دیول نے اکشے کمار کے مدمقابل فلم ’ہاوس فل 4‘ سائن بھی کرلی ہے اور یہ فلم اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فلم ’ہاوس فل‘ کے تینوں سیکوئل سپرہٹ ثابت ہوئے ہیں اور باکس آفس پر کروڑوں کی کمائی کی ہے۔
بوبی دیول نے بھی فلم سائن کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی ساجد ناڈیا والا اور اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند تھا اور اب یہ خواہش بھی پوری ہوچکی ہے لہٰذا فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا بے صبری سے منتظر ہوں۔

فلم ’ہاوس فل 4‘ میں بوبی دیول کے ساتھ ساتھ رتیش دیش مکھ  کی بھی انٹری ہوئی ہے۔

مزیدخبریں