آسٹریلوی کرکٹر جا ن ہیسٹنگز انجری کے باعث پی ایس ایل سے آؤٹ

05:23 PM, 13 Mar, 2018

شارجہ : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راﺅنڈر جا ن ہیسٹنگز انجری کے باعث (پاکستان سپر لیگ) پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جون ہیسٹنگز سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جون ہیسٹنگز کا متبادل جلد نامزد کردیں گے۔
ایونٹ سے باہر ہونے والے جا ن ہیسٹنگ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل بہترین لیگ ہے، انجری کے سبب ایونٹ چھوڑنے پر مایوسی ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں