کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سینیٹ میں کل جو بات کی گئی اس پر شرم آتی ہے ، عوام حقیقی نمائندوں سے باخوبی آگاہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم پر عمل کیا جائے تو صوبوں کو بہت سی چیزیں مل سکتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حاصل خان اپنے آپ کو جمہوریت کا بڑا چیمپئن کہتے ہیں ، آپ نے ہارس ٹریڈنگ کی ہے ، حاصل بزنجو نے جو باتیں کیں کیا ان پر کبھی عمل کیا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمارے ساتھ عوام کی دعائیں ہیں ، آئین پاکستان کو ہمیشہ مقدم سمجھا ہے۔