دبئی : پاکستان سپر لیگ کے میچز سنسنی خیز مراحل میں داخل ہو گئے ہیں ۔پلے آف مرحلے میں جانے کیلئے ہر ٹیم ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے ۔ لاہور قلندرز کے ہاتھوں کراچی کنگز کی شکست کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ پلے آف مرحلے میں جانے کیلئے کراچی کنگز کیلئے باقی 2 میچ جیتنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے لیکن کراچی والوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ان میچوں سے قبل ایک ایسے انگلش کھلاڑی نے دبئی میں سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے جو ٹی 20 کرکٹ میں باؤلرز کیلئے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایک کھلاڑی کے علاوہ اسلام آباد کی ساری ٹیم پاکستان جانے کیلئے راضی ہے جانیئے وہ کونسا کھلاڑی ہے ؟
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے دبئی میں کراچی کنگز کے سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے اور قوی امید ہے کہ اگلے دو میچوں میں وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
مورگن نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے کے بعد دبئی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-3 سے جیت دلائی۔ این مورگن نے 72 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل کر تقریباً 133 کے سٹرائیک ریٹ پر 9 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں