لاہور:پاکستان سپر لیگ کا میلہ زور وشور سے جاری ہے اور لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کیخلاف سپر اوور میں کامیابی کے بعد شہباز شریف کو ایک پل سنیل نارائن کے نام کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز نے سپر اوور میں کراچی کنگز کو شکست دیدی
تفصیلات کے مطابق سپر اوور میں شاندار باﺅلنگ کے ذریعے لاہور قلندرز کو کامیابی دلوانے والے ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن کو سراہنے کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر نارائن کی صلاحیتوں پر طرح طرح کے کمنٹس بھی سامنے آرہے ہیں۔
اسی سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو تجویز دی گئی کہ لاہور میں سنیل نارائن کے نام ایک پل کردیا جائے ۔جواب میں وزیراعلیٰ بھی پیچھے نہ رہے اور ازراہ مذاق کہا کہ جی ضرور، جگہ کا نام بھی بتا دیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ کیا میچ تھا یہ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے اپنے رویے پر سیف بدر سے معافی مانگ لی
خیال رہے کہ کراچی کنگز نے 20 اوورز میں لاہور کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن لاہور قلندرز بھی 20 اوورز میں 163 رنز بنا پائے جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا تھا اور لاہور قلندرز نے سپر اوور میں 11 رنز بنا کر کراچی کنگز کو جیت کیلئے12 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ سنیل نارائن نے زبردست باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اوور میں 8 رنز دیکر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔