اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے نوازشریف ،شہبازشریف اور کیپٹن (ر)صفدر کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں نوازشریف اور شہباز شریف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ فیصلے کے بعد نوازشریف عدالتی تضحیک کرتے رہے ہیں،شہبازشریف نے بیان دیا کہ ملک میں ججز جرنیلوں نے انصاف نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ ہال میں ہاتھا پائی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حمایتی لڑ پڑے
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ یہ بات تو سچ ہے کہ جو بیانات عدالت کے بارے میں آرہے ہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں،جو بیانات آرہے ہیں وہ جے آئی ٹی سے متعلق ہیں,مناسب وقت پر ریمارکس پر کیس سنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:امام کعبہ کی 35 برس بعد اسلام آباد میں اپنے استادِ محترم سے ملاقات
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ اس ملک کے ساتھ کسی نے انصاف نہیں کیا،ہم نے حقیقی معنوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں،اگر ذمہ داریاں ادا کی جاتیں تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔عدالت نے نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ نمٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کی خاتون سینیٹر کا پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا اعتراف
سپریم کورٹ نےاقبال حیدر اور بے نظیر بھٹو سے متعلق توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں،پرویز مشرف کے دوعہدوں کے خلاف درخواست بھی غیر مؤثر قراردے کر نمٹا دی گئی،نیر بخاری،فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی غیرمؤثرقراردیکر نمٹادیں جبکہ یوسف رضاگیلانی کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست غیر مؤثر قرار دیکر نمٹادی گئی۔