بلین ٹری سونامی منصوبے میں مبینہ کرپشن،نیب کا تحقیقات کا فیصلہ

09:21 AM, 13 Mar, 2018

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا حکومت کے سب سے بڑے منصوبے بلین ٹری سونامی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلین ٹری منصوبے پر اس لئے حملہ کیا جارہا ہے کہ اسے پی ٹی آئی نے شروع کیا،عمران خان

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں: عمران خان

اسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کی متعلقہ اتھارٹی کے خلاف بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی شکایت کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

مزیدخبریں