کویت سٹی: خلیجی ریاست کویت نے سرطان ، ذیابیطس ، بلند فشار خون اور دوسرے خطرناک غیر وبائی امراض کا شکار تارکینِ وطن کو اقامتی اجازت نامے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :- کویت میں سرکاری محکموں سےغیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کی سفارش
میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئے قانون کا مقصد تارکین وطن کی صحت پر اٹھنے والے بھاری اخراجات پر قابو پانا ہے۔کویت کی وزارت صحت نے اس ضمن میں 22 امراض کی ایک فہرست جاری کی ہے ،ان میں سے کسی ایک مرض میں مبتلا کسی تارکِ وطن کو کویت کا مستقل اقا مہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :- کویت:فریزر سے ملنے والی فلپائنی خادمہ کا قاتل لبنان سے گرفتار
محکمہ صحت کی اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری ماجد ہ القطانی نے بتایا کہ یہ قانون خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے 2001 کے ایک فیصلے کے مطابق جاری کیا گیا ہے اور اس کے تحت اس امر کو بھی یقینی بنانا ہے کہ ملک میں آنے والے تارکینِ وطن بالکل صحت مند ہوں اور وہ کسی مہلک مرض میں مبتلا نہ ہوں۔