فسادیوں کے گرد قانون کاگھیرا مزید تنگ، شہر شہر سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں

11:38 PM, 13 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک بھر میں آپریشن درالفساد کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،میاں چنوں میں 2اشتہاری ملزمان سمیت 5 مشتبہ افراد گرفتار  کر لیے،کوئٹہ میں دو بم ناکارہ بنا دیے گئے،مختلف کارروائیوں میں متعددملزمان گرفتار اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، میاں چنوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 2 اشتہاری مجرمان سمیت 5 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے،
کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر پولیس کی کارروائی جس میں تھیلے میں رکھے دو بم ناکارہ بنادیئے۔
نوشکی میں ایف سی اور حساس ادارے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔کلی قبول نالے سےبارودی مواد سے بھرے دو بیگز برآمد ہوئے۔
راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں بھی حساس ادارے کے آپریشن میں سے 3دستی بم برآمد ہوئے،ادھر کندھ کوٹ میں پولیس نے 7مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں