ہالی ووڈ فلم ”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ ریلیز کیلئے تیار

11:15 PM, 13 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم ”بیوٹی اینڈ دی بِیسٹ“ ریلیز کےلئے تیار، 17مارچ کو سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔

فینٹسی، میوزک اور رومانس سے بھرپور فلم کی کہانی جادو نگری پر مبنی ہے، معروف اداکارہ ایما واٹسن فلم کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی جو ایک عجیب الخلقت شہزادے کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ دونوں مل کر شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ فلم کی ہدایات بِل کانڈن نے دی ہیں۔

نمایاں اداکاروں میں ڈین سٹیونز، لوکے ایونز، ایون میک گریگر، سٹینلے ٹسی، ایما تھامسن اور کیون کلائن شامل ہیں۔

مزیدخبریں