لاہور: نیو نیوز نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایت قائم رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ایک منفرد پروگرام متعارف کروایا ہے۔ پروگرام خبر کے پیچھے اب ایک نئے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے جس میں ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کے ترجمان مختلف ایشوز پر سیر حاصل گفتگو کریں گے۔
اس پروگرام میں پی ٹی آئی کے ترجمان اور پروگرام کے مرکزی اینکر فواد چودھری، مسلم لیگ ن کے ترجمان مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر ملکی سیاست کے اہم ترین موضوعات پر اپنا بحث کریں گے۔
ترجمان ن لیگ مصدق ملک نے کہا کہ میڈیا ٹرائل کے بجائے ججز کے فیصلے کاانتظار کیاجائے، تحریک انصاف والے کوئی ثبوت نہیں لا سکے۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان مصطفے نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ نوازشریف قطری شہزادے کو نہ لاتے تو معاملہ مختلف ہو تا،سب کا احتساب ہونا چاہیئے۔
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کہتے ہیں کہ ن لیگ کی ناکامی کا یقین ہے، اسی لئے وہ گھبرا کر سوشل میڈیا پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب اور دانیال عزیز کے پسینے چھوٹ گئے، ابھی تو فیصلہ آنا باقی ہے۔