راولپنڈی کی زاہدہ گھرکےحالات بدلنے کیلئے وینابنی تولائف اسٹائل سب بدل دیا

راولپنڈی کی زاہدہ گھرکےحالات بدلنے کیلئے وینابنی تولائف اسٹائل سب بدل دیا

09:56 PM, 13 Mar, 2017

لاہور :  راولپنڈی کی زاہدہ نے ایک عام سے گھرانے میں آنکھ کھولی ,ہوش سنبھالی تواس نے اپنے گھرکے حالات بدلنے کی ٹھانی،شوبزمیں آنے کافیصلہ کیااور سب سے پہلے اپنانام بدلااور زاہدہ سے وینابن گئیں،جس کے ساتھ ہی وینانے اپنے اندازسے لیکرلائف اسٹائل تک سب کچھ بدل دیا۔وینا نے پہلی فلم ’تیرے پیارمیں‘ دستخط کی جبکہ بعدمیں ٹی وی پرپیروڈی سے شہرت حاصل کی،ماڈلنگ کے دوران سب اخلاقیات ایک طرف رکھتے ہوئے اسکینڈلزکی زدمیں آتی رہیں۔سب سے پہلے کرکٹرآصف اداکارہ کی زلفوں کے اسیرہوئے۔اس کے بعدببرشاہ بھی ویناملک کی زندگی میں آئے۔لیکن ویناملک کی طبیعت میں عجب بے چینی رہی۔وینابھارت گئیں تو”بگ باس “پروگرام میں اشمیت پاٹیل سے محبت کی پینگیں بڑھالیں۔

جس کے بعددونوں دبئی چلے گئے۔مسلسل اسکینڈلزکی زدمیں رہیں، کرکٹرآصف ،اداکارببرشاہ ،بھارتی اداکاراشمیت پاٹیل سے محبت کی پینگیں ڈالیں،بھارتی میگزین کیلئے انتہائی فحش فوٹوبھی شوٹ کیا، 2014ء میں توہین آمیزپروگرام کرنے پروینااوراسدکو26سال قیدکاحکم سنایاگیا۔

مزیدخبریں