اسلام آباد: فوجی عدالتوں کی مدت کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر نہ آسکی، اعتزاز احسن کہتےہیں کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو قانون کی مخالفت سمیت ایوان سے باہر بیٹھنے کی آپشن موجود ہیں،حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کل پھر ہونگے۔
ملٹری کورٹس کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، اعتزازا حسن کہتےہیں پیپلزپارٹی اپنی تجاویز پر قائم ہے، بات چیت میں اتفاق رائے ہوگا توفیصلے پر پہنچ جائینگے۔
اعتزازا حسن کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں پر ہونیوالے مذاکرات کا پاناما کیس کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، ڈیڈلاک کے باوجود دونوں فریقین بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہیں۔