روم : اٹلی سے تعلق رکھنے والے نیورو سرجن ڈاکڑ سرجیو کیناورو نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال وہ دنیا کے پہلے انسانی سر کے ٹرانسپلانٹ کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا ٹرانسپلانٹ ایک چینی باشندے کا ہوگا۔
دوسری جانب ڈاکٹر سرجیو کے ہم عصر سرجنوں کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک خیالی منصوبہ ہے اور اس کا مقصد ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
تمام تر مخالفت کے باوجود ڈاکٹر سرجیو اپنے موقف پر قائم ہیں کہ سائنس اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ اس خیال کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔