لاہور : اداکارہ وینا ملک اور ن کے شوہر اسد خٹک کے درمیان صلح کرانے کے لیے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی میدان میں آگئیں۔
ذرائع کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور ان کے والدنے وینا ملک اور اسد خٹک سے فون پر رابطہ کیا، اوراسد خٹک کو مزاج دھیما رکھنے کی تلقین کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وینا ملک نے ان کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر غور کریں گی۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ملالہ یوسفزئی اور کے والد کی دبئی میں وینا ملک اور اسد خٹک سے ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان دوستانہ روابط قائم ہوئے تھے۔