ہریتھک روشن نے والد کے کہنے پر ہدایت کار کبیر خان کی فلم کی پیش کش ٹھکرادی

ہریتھک روشن نے والد راکیش روشن کے کہنے پر ہدایت کار کبیر خان کی فلم کی پیش کش ٹھکرادی

04:39 PM, 13 Mar, 2017

ممبئی: معروف اداکار  ہریتھک روشن نے والد کے کہنے پر ہدایت کار کبیر خان کی فلم میں کام کرنے سے منع کر دیا۔ہدایت کار کبیر خان  کا شمار فلم نگری کے کامیاب ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ اور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ شامل ہیں جب کہ کبیر خان نے ہریتھک روشن کو اپنی فلم میں کام کی پیش کش کی جو انہوں نے ٹھکرادی۔

 کبیر خان کی فلم کا اسکرپٹ پڑھنے پرہریتھک روشن نے کام کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کردی تھی لیکن والد راکیش روشن نے بیٹے کو فلم میں کام کرنے سے منع کردیا جس پر اداکار نے بھی کبیر خان کو انکار کردیا۔

مزیدخبریں