برطانیہ نے خطیبوں کو انگریزی میں خطبہ دینے کا پابند بنانے پر غور شروع کردیا

02:56 PM, 13 Mar, 2017

لندن: برطانیہ میں انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے مساجد کے خطیبوں کوخطبہ انگلش میں دینے کا پابندکرنے پرغورکیا جارہا ہے۔کاو¿نٹر ٹیررازم ٹاسک فورس مساجد کے پیش اماموں کوانگلش میں بات چیت کرنے کی ہدایت جاری کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزراءسمجھتے ہیں کہ اگرامام صاحبان انگریزی میں گفتگوکریں گے تو ان کیلئے معتقدین کوانتہاءپسندی کی جانب مائل کرنا مشکل ہوگا۔
تاہم انسداد انتہاپسندی کی نئی حکمت عملی کے تحت غیرملکی پیش اماموں کیلئے ویزاقوانین سخت کئے جائینگے اور انہیں مساجد میں انگریزی میں گفتگو کرنے کیلئے کہا جائیگا۔مساجد کے غیرملکی پیش اماموں کیلئے لائسنسنگ قواعد کوبھی سخت کیاجائے گا۔

وزرا کا کہنا ہے کہ زبان سے متعلق نئے قواعد سے اسلامی انتہاپسندی سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ایک تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دہشت گردی میں ملوث بیشترافراد کاتعلق برمنگھم اورلندن سے پایا گیا ہے۔

مزیدخبریں