لاہور:کوریا کی سیر کے شوقین افراد کے لیے کورین شہریوں کی عادات کے بارے میں جاننے ضروری ہے ۔آپ کو نہیں معلوم تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کوریا کے شہریوں کی عادات کیسی ہیں کیا پسند کرتے ہیں۔
1۔ پلاسٹک سرجری کی شیدائی قوم
کوریا کے شہری جن میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ پلاسٹک سرجری کروانے کے لیئے بے تاب رہتے ہیں ۔تقریباََہر عمر کے مرد وخواتین پلاسٹک سرجری ضرور کرواتے ہیں۔ہر پانچواں شہری اپنی پلاسٹک سرجری کروا چکا ہے ۔
2۔دانتوں کی دیکھ بھا ل کرنا
دانتوں کی دیکھ بھال کے لیے کورین شہری ہمیشہ ہی کوشش میں رہتے ہیں۔چائے ،کافی بھی پئیںتو دانت کی صفائی لازمی سمجھتے ہیں ۔ اس لیے کورین شہریوں کے دانت ہمیشہ چمکتے دکھائی دیتے ہیں۔
3۔نظر کمزور
کورین شہریوں کی بڑی تعداد کی نظر کمزور ہے ۔تاہم اس کے باوجود وہ اپنے کام نہیں چھوڑتے ۔
4۔کاسمیٹک کا استعمال
تقریباََہر کورین خاتون کاسمیٹک کا استعمال کرتی ہے۔ تاہم ہر مرد اپنے بالوں کا خیال ضرور رکھتاہے ۔
5۔منی سکرٹس
منی سکرٹس پہننا ایک عام سی بات ہے ۔
6۔ شراب نوشی
کوریا کے شہری مرد شراب نوشی کثرت سے کرتے ہیں ۔کورین شہریوںکی معروف شراب ”سوجو“ ہے ۔
7۔کھانے کے شوقین
کورین پاشندے کھانے کے انتہائی شوقین ہوتے ہیں ۔ نت نئے کھانے بنانااور کھانا ان کے روز مرہ کا معمول ہے ۔
8۔سرخ سیاہی سے لکھنا
اگر کوئی کورین شہری اپنے دوست کا نام سرخ روشنائی سے لکھ دے گا ۔تو اس کے دوست کوقریبی دنوں میں کوئی حادثہ پیش آسکتاہے ۔ اس لیئے کورین شہری بہت ہی کم سرخ روشنائی استعمال کر تے ہیں۔
9۔ایک دوسرے کو ملنا
کورین شہری ایک دوسرے کو ملتے وقت بہتر بہت توجہ سے ملتے ہیں۔
10۔کورین شہری نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے شیدائی ہیں ۔نہیں ہر وقت نئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے دیکھا جا سکتاہے ۔
11۔انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال
کوریا کے تقریباََ تمام شہری انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال کرتے ہیں ۔دوسرے براﺅزر کا استعمال بہت ہی کم ہوتاہے ۔
12۔پڑھائی پر توجہ
کوریابچے پڑھنے کے معاملے میں باقی دوسرے ممالک سے کہیں آگے ۔پڑھنے کا بچپن سے شوق مرتے دم تک رہتاہے ۔
13۔ملٹری سروس
ہر کورین شہری کو اکیس ماہ کے لیے ملٹری ٹریننگ حاصل کرنا لازم ہے ۔اور یہ کارنامہ 28سال سے پہلے انجام دینا پڑ تاہے ۔