سعودی خاتون تیراک نے 24کلومیٹر تیراکی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

01:16 PM, 13 Mar, 2017

دبئی:سعودی عرب کی خاتون تیراک مریم صالح بن لادن نے 24کلومیٹر تک تیراکی کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم صالح بن لادن نے دبئی میں تیراکی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ وہ دبئی کریک اور دبئی واٹر کینال پار کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون تیراک بن گئیں۔ وہ دانتوں کی ڈاکٹری کے پیشہ سے بھی منسلک ہیں۔ڈاکٹر مریم نے کہا کہ میں دبئی حکومت اور ان لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔ یہ تیراکی بہت مشکل تھی مگر میں ہمت نہیں ہاری اور فتح نصیب ہوئی۔
یہ میری فیملی امدادی ٹیموں اور کوچ کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ میری تیراکی کا مقصد ان شامی بچوں کی طرف توجہ دلانا ہے جو اپنے والدین اور گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔ وہ بچے جو دنیا میں در بدر پھر رہے ہیں انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ مریم نے2015میں ترکی میں بھی تیراکی کی تھی اور وہ ایشیا سے یورپ تک تیراکی کرنیوالی دنیا کی پہلی خاتون بنی تھیں۔

مزیدخبریں