چمن بارڈر کی بندش: قبائلی عمائدین کی کو ئٹہ چمن شاہر اہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر نے کی دھمکی

12:32 PM, 13 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: پاک افغان سرحد سے متصل شہر چمن کی قبائلی عمائدین اور سیا سی تنظیمو ں اور تا جروں نے حکومت کی جانب سے سرحد نہ کھولنے کی صورت میں ،کو ئٹہ چمن شاہر اہ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر نے کی دھمکی دے دی ۔

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیا سی پا رٹیون کے رہنماوں اور تاجروں کا کہنا تھا کہ چمن شہر اور اس سے متصل دیگر سرحدی علاقوں میں لوگوں کے روزگار اور معاش کا انحصار صرف سرحدی تجارت پر ہے، چمن بارڈر کی طویل بندش کے باعث نہ صرف تاجروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اس سے عام لوگ بھی متائثر ہورہے ہیں ۔درگاہ شہون شریف بم دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد سیکو رٹی خدشات کے باعث تجارت اور دیگر سر گر میوں کے لئے بند کر دی گئی تھی ،جسے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں