لاہور:کبھی آپ نے سوچا کے جہاز میں داخل ہوتے ہوئے سامنے کھڑی ائرہوسٹس پیچھے ہاتھ کیوں کرکے کھڑی ہو تی ہے ۔
جن لوگوں نے جہاز کا سفر کیا ہے وہ اس بات کو جانتے ہیں کہ جب بھی وہ جہاز میں سوار ہوں تو سامنے مسکراتے چہرے کے ساتھ پیچھے ہاتھ باندھے خوبصورت سی ائر ہوسٹس کھڑی ہوتی ہے ۔
مگر کبھی کسی نے اس بات پر غوتر نہیں کیا کہ وہ یسے کیوں کھڑی ہوتی ہے ؟
چلیں ہم بتا دیتے ہیں دراصل ائر ہوسٹس پیچھے ہاتھ رکھ کر اس لیے کھڑی ہوتی ہے تاکہ وہ تمام مسافروں کی گنتی پوری کر سکے ۔
ائر ہوسٹس کے ہاتھ میں مسافروں کی گنتی کرنے کے ڈیجیٹل آلہ ہوتاہے جو ہر مسافر کے داخلے پر کاﺅنٹ کرتی ہے ۔
جتنے مسافر وہ گنتی ہے اسی کے حساب سے عملے کو مسافروں کی جاری کی گئی لسٹ کے مطابق دیکھا جا تا ہے ۔
اگر کوئی کم ہوتو اس کے لیئے بورڈنگ ایریا میں اناﺅنسمنٹ کی جاتی ہے ۔