پاکستان میں خواتین کو جمہوریت میں مساوی مواقع حاصل ہیں: مریم نواز

پاکستان میں خواتین کو جمہوریت میں مساوی مواقع حاصل ہیں: مریم نواز

اسلام آباد: وویمن پارلیمانی کاکس کے زیراہتمام 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وویمن کاکس کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا دنیا کی نامور کمپنیوں میں خواتین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ملالہ یوسفزئی نوبل انعام حاصل کرنے والی کم عمر ترین لڑکی ہے۔

خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کو جمہوریت میں مساوی مواقع حاصل ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ گھر میں خواتین کی بے شمار ذ مہ داریاں ہوتی ہیں۔

خواتین پارلیمنٹرینرز معاشرے میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہیں۔ معاشرے میں خواتین کو بہت مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان میں خواتین کو جمہوریت میں مساوی مواقع حاصل ہیں۔ خواتین کو غربت اور خوف کی فضا سے نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اُن وزارتوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے جن کی سربراہی خواتین اراکین پارلیمان کر رہی ہیں۔ ایاز صادق نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی پارلیمنٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے جس نے ایس ڈی جی زی پر پہلا پارلیمانی سیکرٹریٹ قائم کرتے ہوئے پارلیمانی حکمت عملی کے اپنے ویژن میں بین الاقوامی ترقی کا ایجنڈا شامل کیا ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں