پولیس اور حساس اداروں کا آپریشن، پنجاب بھر سے سیکڑوں مشتبہ افراد گرفتار

پولیس اور حساس اداروں کا آپریشن، پنجاب بھر سے سیکڑوں مشتبہ افراد گرفتار

لاہور: امن کے دشمنوں کے خلاف پنجاب بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پولیس کا سرچ آپریشن پولیس نے 45 گھروں میں مقیم افراد کی جامہ تلاشی لی۔ شناختی دستاویزات مکمل نہ ہونے پر 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈیرہ غازیخان کے علاقے پل قمبر کلیری میں رینجرز، پولیس اور سیکورٹی اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن میں بلوچ سب نیشنلسٹ کا سہولت کار بھی پکڑا گیا۔ گرفتار افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس نے ارشاد سہانی نامی شخص کے گھر سے بارہ بور بندوق برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب بھکر اور لودھراں میں 80 مشتبہ افراد گرفتار جبکہ 13مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ادھر جہلم میں آپریشن رد الفساد کے تحت 11 خطرناک ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں