لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ دھماکے کی اطلاع پر نیو ٹی وی کو جاری جرمانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

11:10 AM, 13 Mar, 2017

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ دھماکے کی اطلاع کی خبر چلانے پر نیو ٹی وی کو جاری جرمانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  گلبرگ دھماکہ اطلاع کی سماعت جسٹس امین الدین خان نے نیو ٹی وی کی درخواست پر  کی۔ سماعت کے لیے درخواست گزار کی طرف سے سعد رسول ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ 

نیو ٹی وی کے وکیل سعد رسول ایڈووکیٹ نے دوران سماعت  کہا کہ پیمرا نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیو ٹی وی کو جرمانہ کیا۔پیمرا نے جرمانہ کرتے ہوئے متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیا۔

 عدالت نے کہا کہ لگتا ہے کہ پیمرا خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔جبکہ عدالت نے پیمرا سے 4 ہفتوں میں تفصیلی جواب بھی طلب کر لیا۔

مزیدخبریں