پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون اور بچہ زخمی

08:54 AM, 13 Mar, 2017

راولا کوٹ: بھارت شر انگیزی سے باز نہ آیا اور آج پھر عباس پور پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ جس کے نتیجے میں خاتون اور بچہ زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی اور دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چفر گاؤں کی 15 سال کی لڑکی اور 60 سال کے بزرگ زخمی ہو گئے تھے۔

بھارت کی جانب سے 3 سال کے دوران 1400 سے زائد بار ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں