استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے خبردار کیا ہے کہ ترکی کی اعلیٰ وزیر کو روٹرڈیم میں ترک باشندوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرنے کی اجازت نہ دینے پر ڈچ حکومت کو قیمت چکانا پڑے گی۔
اتوار کو استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ڈچ حکومت بدھ کو ہونے والے انتخابات سے قبل ترکی اور ہالینڈ کے تعلقات کو قربان کرنا چاہتی ہے تو اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ترک وزیر برائے خاندانی امور کو روٹرڈیم میں ترک ووٹرز کی ایک ریلی سے خطاب کرنے سے روک دیا گیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔