لاہور: محمدعرفان آج پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے

08:34 AM, 13 Mar, 2017

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں سپاٹ فکسنگ کے داغ نے کئی کھلاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے ۔اس میں شرجیل خان اور خالد لطیف کے بعد اب فاسٹ باولر محمد عرفان کا بھی آگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں فاسٹ بولر محمد عرفان آج پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے ۔

شاہ زیب حسن پی سی بی ذرائع کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

دونوں کے ویڈیو بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔دونوں کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا الزام ہے۔

مزیدخبریں