ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ،بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا

 ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ،بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا

کنگز ٹاؤن:بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے 27 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاؤن میں گروپ ڈی کے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ تنزید حسن 35، محموداللہ  25 ، توحید 9 رنز ، لٹن داس اور کپتان نجم الحسن شانتو 1، 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ذاکر علی 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور میکرین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹِم پرنگل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیدرلینڈز اور بنگلادیش ایونٹ میں اپنا آج تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں کو ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔  

مصنف کے بارے میں