ن لیگ سے صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں سپیس چاہیے: یوسف رضا گیلانی

08:44 PM, 13 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور  چیئرمین سینیٹ  یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہےکہ ن لیگ  سے صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، پہلے بھی کہا  تھا کہ ہمیں پنجاب میں سپیس چاہیے۔

 چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےکہا کہ  ن لیگ  سے صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، پہلے بھی کہا  تھا کہ ہمیں پنجاب میں سپیس چاہیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ مذاکرات کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےکہا کہ بات چیت ہوئی ہے لیکن ایک نشست میں بات مکمل نہیں ہوسکتی، ایسے بھی کچھ ایشو ہیں جن کا تعلق وزیراعظم سے ہے، کچھ ایشو ایسے ہیں جن کا تعلق وزیراعلیٰ سے ہے۔

 یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جو تحریری معاملات طے ہوئے ہیں وہ پورے ہوجائیں، جو بجٹ بن رہا ہے اس پر پیپلز پارٹی کی رائے لی جائے، صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، پہلے بھی کہا تھا ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،کچھ نکات پر عمل ہوگیا ہے کچھ پر رہ گیا ہے۔

مزیدخبریں