ہتک عزت بل سے اصل صحافیوں کو نہیں جھوٹ بول کر ڈالر کمانے والوں کو مسئلہ ہے: عظمیٰ بخاری

06:02 PM, 13 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی ٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل سے اصل صحافیوں کو کوئی خطرہ نہیں ،جو ڈالر کماتے ، ہتک کرتے ہیں  ان کو اس سے ایشو ہوگا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں،صحافیوں کیلئے ایک ارب کا ہیلتھ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  امید ہے کہ  میڈیا ورکرز کی تنخواہ بھی بڑھائی جائے گی۔ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں