سپرایٹ میں پہنچنے کی پاکستانی امیدوں پر پانی پھرنے کا خدشہ، امریکا اور آئرلینڈ کے میچ میں 91 فیصد بارش کا امکان 

سپرایٹ میں پہنچنے کی پاکستانی امیدوں پر پانی پھرنے کا خدشہ، امریکا اور آئرلینڈ کے میچ میں 91 فیصد بارش کا امکان 

فلوریڈا: ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں گروپ اے کا اہم میچ کل امریکا اور آئرلینڈ کا میچ ہونے جا رہا ہے۔ میچ میں آئرلینڈ کی فتح پاکستانی ٹیم کیلئے انتہائی ضروری ہے لیکن لاڈرہل میں بارش کا 91 فیصد امکان ہے جس سے دونوں ٹیم کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا اور پاکستانی ٹیم کی سپر ایٹ میں پہنچنے کا خواب ٹوٹ جائے گا۔ 

فلوریڈا کے لاڈر ہل کے سینٹرل بروورڈ پارک اسٹیڈیم میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2024 کے میچوں کو بارش کا خطرہ ہے۔ فلوریڈا میں شیڈول میچوں پر شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 14 جون کو امریکا بمقابلہ آئرلینڈ کے میچ میں بارش کا 91 فیصد امکان ہے۔

پاکستان کو جیتنے کے لیے آئیرلینڈ کی کامیابی کی ضرورت ہے۔ دوسری صورت میں اگر میچ بارش کی نذر ہوجاتا ہے تو امریکا ایک پوائنٹ حاصل کر لے گا اور پاکستان کو باہر کرکے اگلے راؤنڈ میں اپنی جگہ پکی کرلے گا۔ 16 جون کو پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ کے میچ میں بھی بارش کا 47 فیصد امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں