جارج کلونی کی اہلیہ سے دوریاں بڑھ گئیں

جارج کلونی کی اہلیہ سے دوریاں بڑھ گئیں

اٹلی: ہالی وڈ کے اداکار جارج کلونی کی اہلیہ  ایمل  کلونی سے دوریاں بڑھ گئیں۔ ہالی وڈ کے اداکار جارج کلونی او رایمل دونوں اپنی زندگیوں میں اس  قدر مصروف ہیں  کہ ایک دوسرے  کو وقت نہیں دیتے۔ 


غیرملکی میڈیا کے مطابق جارج اور ایمل کلونی کو مبینہ طور پر مصروف شیڈول کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی شادی کو ستمبر میں 10 سال مکمل ہوجائیں گے تاہم ان دنوں یہ جوڑا کام کی مصروفیت کی وجہ سے زیادہ تر وقت اکیلا گزار رہا ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق جارج کلونی اپنے فلمی پراجیکٹس جبکہ ایمل کلونی انسانی حقوق کے کاموں میں مصروف ہیں اور یہ دونوں اپنے اپنے کاموں کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ 46 سالہ امل کلونی بین الاقوامی انسانی حقوق کی وکیل ہیں۔ ایمل کلونی اور جارج کلونی 2 جڑواں بچوں کے والدین ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں ایک ساتھ تقریبات میں بھی شرکت نہیں کرتے  اس وجہ سے میڈیا بھی میں بھی ان کی دوریو ں کی چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
 

مصنف کے بارے میں