پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ : 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ : 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

لاہور : وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن  نے صوبے کا ٹیکس فری  بجٹ 25-2024 پیش  کردیا ہے۔ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کا اعلان کیا گیا۔ 

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 38منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کی۔

وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اہم سنگ عبور کررہے ہیں، پنجاب کی ترقی کا آغاز ہوگیا ہے، مریم نواز نے 100 دن مین انقلابی اقدامات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں مہنگائی کو ریکارڈ حد تک کم کیا، شعبہ صحت میں بھی انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں، پہلا باضابطہ ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے، مہنگائی کی شرح 11.8فیصد پر لائے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ 10 ارب کی لاگت سے اپنی چھت اپنا گھر فراہم کر رہےہیں، پنجاب کسان پروگرام کا آغاز کردیا، 5 لاکھ کسان پروگرام سے مستفید ہوں گے، ملک میں کاروبار دوست ماحول پیدا ہوا ہے۔

پنجاب حکومت نے گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔گریڈ سترہ سے گریڈ 22 تک 20 فیصد تنخواہوں کا اضافہ کیا ہے۔

پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کہا ہے کہ پینشن کی مد میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے بھی مزدور کی تنخواہ کم از کم 32 ہزار روپے سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔